اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فجرمليشيا کے مسلح افراد نے ايک بيان ميں اپني شکست تسليم کرلي ہے ۔ فجر مليشيا کے افراد نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ ککلہ شہر کے باشندے ليبيائي فوج اور زنتان گروہ کے ساتھ جاملے ہيں جس کي بناپر انہيں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ککلہ شہر ايک اسٹريٹجک علاقہ ہے جو زنتان صوبے کے بارڈر پر واقع ہے ۔ پچھلے کئي مہينے سے اس علاقے ميں ليبيائي فوج کے ساتھ ملکر زنتان گروہ کے افراد فجرمليشيا پر حملے کررہے تھے ۔
يہ علاقہ ايک ٹرانزيٹ علاقہ شمار ہوتاہے جس پر اپنا کنٹرول کرنے کےلئے فجرمليشيا اور ليبيائي فوج گھمسان کي جنگ کررہي تھي ۔ ليبيا کي فوج نے اتوار کو اس علاقے کے باشندوں سے کہا تھا کہ جب تک يہ شہر پوري طرح آزاد نہيں ہوجاتا اس وقت تک جنگ جاري رہے گي اور شہريوں کو چاہئے کہ وہ محفوظ مقامات کي جانب چلے جائيں ۔
دارالحکومت طرابلس کے بھي کئي علاقوں پر مسلح گروہوں نے قبضہ کرليا ہے ۔ ليبيا ميں مسلح گروہوں کے اتحاد نے ايک عبوري حکومت بھي تشکيل دے دي ہے تاہم عالمي برادري نے اس حکومت کو تسليم نہيں کيا ہے ۔ ليبيا کي فوج نے اعلان کيا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کو آزاد کرانے کےلئے جلد ہي وہ بڑا آپريشن شروع کرنےوالي ہے ۔
ليبيائي فوج نے مقامي افراد کے تعاون سے ليبيا کے کئے شہروں کو مسلح گروہوں کے قبضے سے آزاد کراليا ہے ۔ پچھلے دوہفتے کے دوران مشرقي شہر بنغازي ميں بھي فوج اور مسلح گروہوں کے درميان ہونےوالي لڑائيوں ميں ساڑھے تين سو سے زائد افرادہلاک ہوئے ہيں ۔
.......
/169